پاکستان آگے بڑھو،ڈیم بناو اور پاکستان بچاو مہم،اسپین کے پاکستانی قیادت کے منتظر

نگران وزیرِاعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش پانی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے بتایا کہ دیامربھاشا اور مہمند ڈیم منصوبوں پر کام رواں مالی سال کے دوران شروع ہو جائے گا۔ دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کےلئےسپریم کورٹ نے فنڈز قائم کیے،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کسی کو کمیشن نہیں کھانے دیں گے، ڈیم کیلئے بنائے اکاؤنٹ کا آڈٹ ہوگا، خود پہرہ دیں گے، آنیوالے 2 چیف جسٹس صاحبان کو بھی کہہ دیں وہ بھی نگرانی کریں گے۔
قائم قام صدرصادق سنجرانی نے ڈیمز کی تعمیر کیلئے 15لاکھ روپے دئیے اور تمام پاکستانیوں اور خاص طور پر سمندر پارپاکستانیوں سے درخواست کی کہ وہ ہمیشہ کی طرح اس قومی فریضے میں بھی بھرپور طور پر حصہ لیتے ہوئے دل کھول کر عطیات دیں ۔
اسپین میں مقیم پاکستانی پاکستان کی تعمیر اور ترقی میں کبھی بھی پیچھے نہیں رہے 2010 کا سیلاب ہو یا زلزلہ ہر موقع پر ایک قدم آگے بڑھ کر پاکستان کی خدمت کی ہے۔ ڈیمز کی تعمیر میں سر سبز پاکستان دیکھنے کے لئے اسپین میں مقیم پاکستانی کسی سے پیچھے نظر نہیں آئیں گے۔ صرف اس وقت ایک مخلص قیادت کی ضرورت ہے۔