اسپین کے علیحدگی پسند لیڈر جرمنی سے بیلجیم روانہ

اسپین کے سیاسی عدم استحکام کے شکار علاقے کاتالونیا کے علیحدگی پسند لیڈر کارلیس پوج دیمونٹ جرمنی کو خیرباد کہتے ہوئے اپنی اگلی منزل بیلجیم کے لیے روانہ ہوگئے۔کارلیس پوج دیمونٹ کی روانگی ایک جرمن عدالت کی جانب سے اُنہیں ہسپانوی تحویل میں نہ دینے کے فیصلے کے بعد آئی عمل میں آئی ہے۔انہوں نے روانگی کے وقت کاتالونیا کے موجودہ صدرکِم توررا کے ہمراہ ایک پریس کانفرس سے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر پوج دیمونٹ نے کہا کہ وہ براعظم یورپ کے آخری کونے تک پہنچ کر کاتالونیا کے انصاف پر مبنی حق کا دفاع کریں گے