ورلڈکپ میں نیو کیسل نے بینٹیز کو بطور کوچ دینے کا کہا، اسپینش چیف

بارسلونا (نیوز ڈیسک) اسپینش فٹبال فیڈریشن کے صدر لوئس روبیالیز نے انکشاف کیا کہ ورلڈ کپ کے موقع پر جولین لوٹیگیو کو برطرف کئے جانے کے بعد نیوکیسل یونائیٹڈ نے ہمیں رافیل بینیٹز کو اسپینش ٹیم کے لئے بطور کوچ دینے کی آفر کی تھی، واضح رہے کہ لوپٹیگیو نے عین ورلڈکپ شروع ہونے پر حکام سے مشاورت کئے بغیر ریئل میڈرڈ کے کوچ کا عہدہ قبول کرلیا تھا جس پر اسپین نے ہنگامی طور پر سابق اسپورٹنگ ڈائریکٹر فرنانڈو ہیریرو کو عبوری کوچ مقرر کیا تھا، روبیالیز نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے دو دن بعد نیو کیسل سے مجھے خط موصول ہوا تھا جس میں انہوں نے بینٹیز کو بطور کوچ دینے کی آفر کی تھی لیکن میں نے شکریہ کے ساتھ انہیں منع کر دیا تھا۔