میسی کی بارسلونا کے ساتھ ٹریننگ

بارسلونا (نیوز ڈیسک) ورلڈکپ کے بعد بارسلونا کے سٹار لیونل میسی سپنیش کلب کی نئی مہم شروع کرنے کے لیے ٹریننگ کے لیے پہنچ گئے.کلب ٹریننگ میں انہیں سپنیش پلیئر گیرارڈ پیکیو، جورڈی ایلبا اور سرجیو باسکوئٹس بھی جوائن کریں گے، ہلکی پھلکے ٹریننگ سیشن سے قبل چاروں پلیئرز کو میڈیکل ٹیسٹ بھی کرانا پڑے، ورلڈکپ میں میسی کی ٹیم ارجنٹائن پری کوارٹر فائنل سے باہر ہوگئی تھی، سٹار پلیئر نے گزشتہ چار ہفتے اپنی فیملی اور دوستوں کے ہمراہ چھٹیاں منائیں، پلیئرز نے منگل کلب کے جوآن گیمپٹر ٹریننگ کمپلیکس میں مشقیں کیں.
بارسلونا کی ٹیم سپنیش سپر کپ میں اپنی مہم12اگست کو سویلا کے خلاف میچ سے شروع کرے گی، جبکہ لالیگا میں ان کا پہلا ٹاکرا18اگست کو ایلویس کلب سے شیڈول ہے