سپین کے ساحل پر واٹر سپورٹس چیمپئنز نے دل جیت لیے، ٹائٹل ڈچ سیلرکے نام

بارسلونا: (دوست نیوز) سپین کے ساحل سمندر پر ہوا کا رُخ بدلنے والے باہمت سرفرز کے کمالات، گرتے گراتے، قلابازیاں کھاتے واٹر سپورٹس چیمپئنز نے شائقین کے دل جیت لیے، ڈچ سیلر نے مسلسل گیارہویں بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔بارسلونا کے ساحل پر وِنڈ سرفنگ چیمپئن شپ کے دوران تیز ہوا اور بپھری موجوں کا منہ موڑنے کا سرفرز نے عجیب کمال دکھایا، پُرجوش سرفرز کا گرنا، اٹھنا اور قلابازیاں کھا کر کامیابی سمیٹنا شاندار نظارہ تھا جسے شائقین نے خوب پسند کیا۔اروبا کی سارا کوئٹا افرینگا نے مسلسل گیارہویں بار چیمپئن بن کر تاریخ رقم کی جبکہ مردوں میں وینزویلا کے جوز گولیٹو ایسٹریڈو نے فتح کے جھنڈے گاڑے۔