اسپین شدید گرمی کی لپیٹ میں

افریقہ سے شمال کی طرف چلنے والی گرم ہوا کی وجہ سے ملک کے ایک بڑے حصے میں درجہ حرارت 40 درجے سے تجاوز کر سکتا ہےاندازے کے مطابق افریقہ سے شمال کی طرف چلنے والی گرم ہوا کی وجہ سے ملک کے ایک بڑے حصے میں درجہ حرارت 40 درجے سے تجاوز کر سکتا ہے۔
اسپین کے محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اندلس کے جنوب اور دارالحکومت میڈریڈ کے اطراف کے کُل 8 علاقوں میں آج سے ملک کو اپنی لپیٹ میں لینے والی گرمی کی لہروں کی وجہ سے متاثرہ بعض مقامات پر درجہ حرارت 40 سے تجاوز کر سکتا ہے۔بیان کے مطابق نسبتاً کم درجہ حرارت والے دیگر علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کے روز درجہ حرارت 44 تک پہنچ سکتا ہے۔حکام نے عوام کو متنبہ کی ہے کہ وہ دوپہر کے وقت باہر نکلنے سے پرہیز کریں، کھلے مقامات پر ورزش نہ کریں، پانی کا نسبتاً زیادہ استعمال کریں اور گھروں اور گاڑیوں کو جتنا ممکن ہو سکے ٹھنڈا رکھیں۔