اسپین: پرواز سے قبل طیارے میں سیل فون کی بیٹری پھٹ گئی

بارسیلونا میں آئیر لینڈ کی فضائی کمپنی ریان ائیر کے طیارے میں پرواز سے قبل ایک سیل فون کی بیٹری پھٹ گئی
اسپین کے دارالحکومت بارسیلونا میں آئیر لینڈ کی فضائی کمپنی ریان ائیر کے طیارے میں پرواز سے قبل ایک سیل فون کی بیٹری پھٹ گئی۔واقعے کی وجہ سے مسافروں میں ہلچل مچ گئی اور انہوں نے اپنے آپ کو طیارے سے باہر پھینکنے کی کوشش کی۔اخراج کا واحد راستہ ہونے کی وجہ سے طیارے سے مسافروں کو نکالنے کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔یورپ کی سستی ترین فضائی کمپنیوں میں سے ایک ریان ائیر کو واقعے کی وجہ سے تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مسافروں کا کہنا ہے کہ عملے کے ضروری توجہ نہ لینے اور تمام اخراج کے راستوں کو استعمال کے لئے نہ کھولنے کی وجہ سے اژدہام کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ عملے کے ” کام کی شرائط میں بہتری” کے مطالبے کے ساتھ ہڑتال پر ہونے کی وجہ سے فضائی کمپنی مشکل دور سے گزر رہی ہے