امریکا نے پاکستان کیلئے فوجی امداد میں بڑی کٹوتی کردی

واشنگٹن:ایک بار پھر دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں بھلادی گئیں،امریکا نے پاکستان کیلئے فوجی امداد میں بڑی کٹوتی کردی۔امریکا نے پاکستان کیلئے فوجی امداد میں بڑی کٹوتی کردی،نئے دفاعی بل میں پاکستان کیلئے صرف 15کروڑ ڈالر مختص کئے گئے ہیں،پہلے پاکستان کو 75کروڑ سے ایک ارب ڈالر فوجی امداد ملتی تھی۔امریکی ایوان نمائندگان پہلے ہی بل منظوری دے چکا ہے جبکہ اب امریکی صدر کے دستخط کیلئے وائٹ ہاؤس بھیج دیا گیا ہے جس کے بعد وہ قانون بن جائے گا
نئے دفاعی بجٹ میں امریکا نے پاکستان سے حقانی نیٹ ورک اور لشکرطیبہ کیخلاف کارروائی کی شرط ختم کردی،امداد بارڈر سیکیورٹی کی بہتری کیلئے دی جائے گی۔امریکی سینیٹ میں 716ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کے حق میں 87اور مخالفت میں 10ووٹ ڈالے گئے ہیں۔رواں سال کے آغاز پر امریکی صدر نے شدت پسندی کے خاتمے میں مدد نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان کی تمام دفاعی امداد روکنے کا اعلان کیا تھا