مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر عازمین حج کا گلاب کے پھولوں اور تحائف کے ساتھ استقبال

مدینہ منورہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سال 1439 ہجری میں مناسک حج ادا کرنے کے لیے آنے والے اللہ کے مہمانوں کا استقبال تحائف، کھجوروں، مٹھائی اور گلاب کے پھولوں کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔عازمین حج کے لیے خدمات کی مہم کا پروگرام “آپ کے لیے حج کا اجر اور ہمارے لیے خدمت کا شرف” کے نام سے جاری و ساری ہے۔ مدینہ منورہ کے ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے ورکروں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے تا کہ اللہ کے مہمانوں کے داخلے کی کارروائی کو کم سے کم وقت میں پوری درستی کے ساتھ یقینی بنایا جائے۔ اس سلسلے میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ مملکت کی سرزمین پر قدم رکھنے کے بعد سے مقامات مقدسہ میں اپنی قیام گاہوں پر پہنچنے تک تمام عازمین حج کو اعلی ترین سطح کی خدمات اور سہولیات پیش کی جائیں