برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کا انرجی ڈرنکس پر پابندی کا اعلان

لندن (دوست نیوز)برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے ملک میں 16 سال سے کم عمر کے بچوں اور نوجوانوں کو انرجی ڈرنکس فروخت کرنے پر پابندی عائد کرنے کااعلان کردیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طانوی وزیراعظم تھریسامے نے ملک میں 16 سال سے کم عمر کے بچوں اور نوجوانوں کو انرجی ڈرنکس فروخت کرنے پر پابندی عائد کرنے کااعلان کردیا ، سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیاہے ،تاہم کچھ حلقوں نے اس فیصلے پر تنقید بھی کی ہے ۔ماہرین کے مطابق انرجی ڈرنکس بچوں میں موٹاپے ، دانت گلنے ، برے رویے اور نیند کے مسائل کاباعث بنتے ہیں۔