پاکستان نے قدم اٹھالیا، اب بھارتی حکومت آگے بڑھے: نوجوت سنگھ سدھو

نئی دہلی: (دوست نیوز) نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے پاکستان نے قدم اٹھالیا، اب بھارتی حکومت آگے بڑھے، پاکستانی اعلان نے انتہا پسندوں کے منہ پر ڈھکن لگا دیا۔بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کرتار پور بارڈر کھولنے کے معاملے پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کرتارپور بارڈر کھولنا پاکستان اور بھارت کو قریب لاسکتا ہے، عمران خان نے حلف برداری کے بعد اتنی جلدی جو کہا وہ حقیقت کر دکھایا۔
یاد رہے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت سے مذاکرات کیلئے پاک فوج کی مکمل حمایت حاصل ہے، لیکن ابھی تک نئی دہلی حکومت کی جانب سے جانب سے مثبت جوابی اشارے نہیں ملے، پاکستان کی حکومت اور فوج دونوں ہی خطے میں امن کے لیے بھارت سے بات چیت کرنے کی خواہشمند ہے۔ایک سوال پر وزیراطلاعات نے کہا پاکستان جلد سکھ یاتریوں کے لیے ’کرتار سنگھ‘ بارڈر کھول دے گا، جس کے بعد یاتری ویزے کے بغیر آسکیں گے