میسی نے بچوں کو سکول چھوڑنے اورلانے کی ذمہ داری سنبھال لی

بارسلونا: (سپورٹس ڈیسک) میسی دونوں بیٹوں تھیاگو اور ماٹیو کو سکول لے جانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔ارجنٹائن کے شہرہ آفاق فٹبالرلائنل میسی نے بچوں کو سکول چھوڑنے اورواپس لانے کی ذمہ داری سنبھال لی ۔بارسلونامیں مقیم سٹار فٹبالر ان دنوں لالیگا کے میچز کھیلنے میں مصروف ہیں تاہم اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے دونوں بیٹوں تھیاگو اور ماٹیو کو سکول لانے اورلے جانے کی ذمہ داری نبھانے کا اراد ہ کرلیا ہے ۔لائنل میسی نے گزشتہ روز بچوں کے ساتھ سکول جاتے ہوئے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں ۔لائنل میسی کا کہناہے کہ انٹرنیشل مصروفیات نہ ہونے کے باعث گھر کی ذمہ داریوں کی طرف دھیان دے رہاہوں