سویڈن کے عام انتخابات،اعتدال پسند رہنما کی کامیابی متوقع

سویڈن میں عوام آج ایک نئی پارلیمان کے انتخاب کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں جس میں اعتدال پسند سیاسی رہنما اُلف کرِسٹیرسن کی کامیابی کا امکان ہےسویڈن میں عوام آج ایک نئی پارلیمان کے انتخاب کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق، اعتدال پسند سیاسی رہنما اُلف کرِسٹیرسن کی کامیابی کا امکان ہے۔
سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے موجودہ وزیراعظم اسٹیفان لووین کو قدامت پسندوں اور انتہائی دائیں بازو کی جانب سے سخت چیلنج کا سامنا ہے۔مخالف رہنما کرسٹیرسن اپنی انتخابی مہم میں مہاجرین کو ملکی افرادی قوت میں لانے کی وکالت کرتے رہے ہیں۔ وہ ماڈریٹ پارٹی کے سربراہ ہیں۔
دوسری جانب دائیں بازو اور قوم پرست سیاسی حلقے مہاجرین کی مخالفت کو انتخابی مہم کا موضوع بنائے ہوئے تھے۔انتخابی نتائج رائے دہی ختم ہونے کے فوری بعد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے