کیلے اور دودھ کا امتزاج انسانی جسم کیلئے فائدہ مند قرار

لاہور: کیلے اور دودھ کا امتزاج ایک بہت فائدہ مند مشروب ہے کیونکہ اس میں موجود پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس کا متوازن امتزاج ورزش کے بعد مسلز مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے۔اسی طرح کیلے کے ملک شیک سے جسم کو پروٹین، فائبر، کیلشیئم، وٹامنز اور منرلز ملتے ہیں اور ہاں یہ جسمانی وزن نہیں بڑھاتا ۔جیسا اوپر بتایا جاچکا ہے کہ پروٹین مسلز کی نشوونما میں مدد دیتے ہیں، وٹامنز اور منرلز میٹابولز کو بہتر کرنے کے ساتھ جسمانی افعال کو زیادہ موثر طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتے ہیں۔اسی طرح اس مشروب میں موجود فائبر پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرا رکھتا ہے جس سے بے وقت منہ چلانے کی روک تھام ہوتی ہے۔دودھ پروٹین، وٹامنز، منرلز، کیلشیم اور وٹامن بی 1 سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ سو گرام دودھ میں 42 کیلوریز ہوتی ہیں جبکہ کیلے وٹامن بی سکس، وٹامن سی، غذائی فائبر، پوٹاشیم اور بائیو ٹین سے بھرپور ہوتے ہیں۔سو گرام کیلے میں 89 کیلوریز ہوتے ہیں مگر پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرا رکھتے ہیں جبکہ جسمانی توانائی بھی بڑھاتے ہیں۔تاہم اگر کیلے کے ملک شیک کی زیادہ مقدار کو استعمال کیا جائے تو ہاضمہ خراب ہونے کا امکان ہوتا ہے