جعلی پاسپورٹس پر بحرین داخل ہونے والے 14 ایرانی گرفتار

بحرین کے سیکیورٹی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جعلی پاسپورٹس اور مملکت میں داخل ہونے والے 14 مشتبہ ایرانی شدت پسندوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ بحرین کے ’کریمینل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ‘ کےڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر عبدالعزیز معیوف الرمیحی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ بحرین داخل ہونے والے 14 ایرانیوں کوگرفتار کیا گیا ہے۔ ان قبضے سے جعلی سفری دستاویزات اور جعلی پاسپورٹس برآمد ہوئے ہیں۔ یہ تمام افراد فرضی ناموں کے ساتھ ایک دوسرے ایشیائی ملک کے پاسپورٹس پر سفر کررہے تھے۔
بیان میں بتایا کہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو جعلی پاسپورٹس پربحرین داخل ہونے والے ایرانیوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تو ان کی فوری تلاش شروع کی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ ایرانیوں کی بحرین میں آمد میں پہلے سے بحرین میں موجود ایرانی نژاد افراد نے سہولت فراہم کی ہے۔ ان کے سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیا جا رہا ہے۔