سعودی عرب کو طاقتور بم فروخت کیے جائیں گے، ہسپانوی حکومت

اسپین نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کو طے شدہ ڈیل کے مطابق انتہائی جدید اور طاقتور بم فروخت کیے جائیں گے۔ گزشتہ ہفتے کے اوائل میں اسپین کی موجودہ بائیں بازو کی حکومت نے سعودی عرب کو بم فروخت کرنے کا معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ راخوئے حکومت کے دور میں طے پایا تھا۔ اس معاہدے کی منسوخی کے وقت میڈرڈ حکومت نے تاثر دیا تھا کہ یہ بم یمن میں عام شہری ہلاکتوں کا سبب بن سکتے ہیں۔ اس فیصلے کو تبدیل کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔