چوہدری ناصر محمود کا رانا اختر کے اعزاز میں عشائیہ

بارسلونا(دوست نیوز)پاکستان تحریک انصاف اسپین کے جنرل سیکرٹری چوہدری ناصر محمود نے میڈرڈ سے آئے پی ٹی آئی اسپین کے نائب صدر رانا محمد اختر کے اعزاز میں ہمالیہ ریسٹورنٹ بارسلونا میں ایک پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں ڈائریکٹر ہمالیہ ریسٹورنٹ راجہ امجد خالق،چوہدری ناصر آصف میکن، چوہدری ناصر چھینہ، محمد انور ،ظہور احمد اور عبدالصبور نے شرکت کی۔
اس موقع پر ای ووٹنگ اور پاکستان میں ہونے والے ضمنی انتخابات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے ابتدائی دنوں کی کارکردگی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا