پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نوید عالم کو عہدے سے ہٹا دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ایچ ایف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ نوید عالم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، ان کی برطرفی کی وجوہات میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزیاں شامل ہیں۔سابق ورلڈ چیمپیئن اولمپیئن نوید عالم کے خلاف ملک بھر سے مبینہ طور پر شکایات موصول ہوئیں تھیں جس پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایکشن لیتے ہوئے ان کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ نوید عالم کے خلاف انکوائری کمیٹی بھی بنادی گئی ہے جو شکایات کا جائزہ لے کر 10 یوم کے اندر صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئرر خالد سجاد کھوکھر کو رپورٹ پیش کرے گی۔