راجہ ساجد محمودکا بیگم کلثوم نواز کی وفات پر اظہار تعزیت

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)باوقار باوفا با اصول اور دلیر خاتون سابقہ تین ادوار کی خاتون اول محترمہ کلثوم نواز شریف صاحبہ آج ھم سے جدا ہو گئی مگر پاکستانی تاریخ میں ھمیشہ ان کا نام زندہ رہےگا۔ان خیالات کااظہارپاکستان مسلم لیگ ن کاتالونیا کے صدر راجہ ساجد محمود نے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سپین کے تمام عہداداران کارکنان اور ھمدردان شریف فیملی سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔اور دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے ان درجات بلند فرمائے لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے آمین