مسجد نبوی کے بیرونی صحن میں فائرنگ کرنے والا گرفتار

مدینہ منورہ ( دوست نیوز )مسجد نبوی شریف کے بیرونی صحن میں ایک شخص نے ہوائی فائرنگ شروع کردی۔ مسجد نبوی فورس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والا نفسیاتی مریض بتایا جاتا ہے ۔ اس کے پاس پسٹل تھی جس سے وہ فائرنگ کر رہا تھا۔ گرفتار شدہ شخص کی عمر42سال بتائی جاتی ہے ۔سکیورٹی فورس نے اسے مدینہ منورہ مرکزی علاقہ کی پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد تفصیلات سے آگاہ کردیا جائے گا۔