چار نومبر سے شروع ہونے والی سی پی ایل کے کلبز کی بولی اور مالکان سامنے نہیں آسکے

بارسلونا(دوست نیوز)سی پی ایل (کاتالونیا پریمئیر لیگ)کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے اعلان کے مطابق 4نومبر کو بارسلونا میں شروع ہونے جا رہی ہے۔لیکن ابھی تک کرکٹ کے حلقوں کو علم نہیں ہوسکا کہ اس بار کلبز کی فروخت کتنے میں ہوئی اور کس کلب کا مالک کون ہے اور اس نے کلب کتنے میں کلب خریدا
کاتالان کرکٹ فیڈریشن نے 8ستمبر کو کرکٹ کلبز کی فروخت کے حوالہ سے تقریب کا اعلان کیا تھا لیکن جس ریسٹورنٹ پر وہ تقریب ہو رہی تھی وہ نہیں ہوئی بعد میں اعلان شائع کیا گیا کہ اب 7ستمبر کو فیڈریشن کے دفتر میں کلبز کی فروخت کی تقریب منعقد ہو گی۔تقریب کے انعقاد اور کلبز کی فروخت کے حوالہ سے کوئی معلومات فیڈریشن کے پیج پر نہیں دی گئیں
گزشتہ سال پہلی سی پی ایل سے 21400یورو کمائے گئے تھے جن میں کلبز کی فروخت اور افتتاحی واختتامی تقریبات پر اعلان ہونے والے یوروز شامل تھے
اس کے علاوہ بارسلونا قلندر کلب کے مارکیٹنگ منیجر ملک عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہاتھا کہ کلب کے مالک نے گذشتہ سال کرکٹ سیزن میں کم وبیش 50ہزار یوروز کرکٹ پر خرچ کئے۔
امسال ہونے والی سی پی ایل کے مالی معاملات کو خفیہ رکھا جا رہا ہے یا کلبز کی فروخت نہیں ہوئی دونوں صورتوں میں فیڈریشن کے ترجمان کو چاہئیے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پیج پر کرکٹ کے حلقوں کو آگاہی دیں
کرکٹ حلقوں میں یہ بات گردش کر رہی ہے کہ گزشتہ کرکٹ سیزن اور سی پی ایل سے حلال بی ایم ڈبلیو منظر عام پر آئی کیا اس سال بھی کوئی ایسی حلال چیز کی خریدداری کا پلان کیا جارہا ہے