پاکستانیوں کو جعلی ویزوں کا اجرا، ملائیشیا میں جنوبی کورین سفارتی اہلکار کوڈیڑھ سال قید

سیئول(دوست نیوز) ملائیشیا میں تعینات جنوبی کورین سفارت خانے کے ایک اہلکار کو پاکستانیوں کو کوریا کے جعلی ویزے جاری کرنے کے جرم میں قید کی سزا سنا دی گئی۔کورین ہیرالڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے سفارتی اہلکار پر الزام تھا کہ اس نے گذشتہ تین سال(اپریل 2015 تا جنوری 2018)کے دوران 20مواقع پر ان پاکستانیوں کو جعلی ویزے جاری کیے