کاتالونیا کے صدر ’شدت پسندوں‘ کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، ہسپانوی وزیراعظم

ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے الزام عائد کیا ہے کہ ملک کے نیم خودمختار علاقے کاتالونیا کے علیحدگی پسند رہنما کوئم تورا شدت پسندوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ سانچیز کا یہ بیان کاتالونیا میں گزشتہ روز ہونے والی پرتشدد جھڑپوں کے بعد سامنے آیا۔ پیر کو آزادی سے متعلق ایک متنازعہ ریفرنڈم کا ایک برس مکمل ہونے پر بارسلونا میں علیحدگی پسندوں اور پولیس کے درمیان زبردست جھڑپیں ہوئیں۔ بتایا گیا ہے کہ علیحدگی پسند مظاہرین نے مقامی پارلیمان کی عمارت تک میں داخلے کی کوشش کی۔