اسپین :سپریم کورٹ سے آئی ایم ایف بینک کے سابق چیف کو قید کی سزا

میڈرڈ: (دوست نیوز) اسپین کی سپریم کورٹ نے آئی ایم ایف بینک کے سابق چیف کو قید کی سزا سنا دی۔سابق آئی ایم ایف چیف روڈریگو راٹو پر پرکمپنی کے کریڈٹ کارڈز کا ٖغلط استعمال کرنے کا الزام تھا جس پر اسپین کی عدالت عظمیٰ نے انہیں ساڑھے چار سال قید کی سزا سنائی۔ روڈریگو راٹو آئی ایم ایف چیف بننے سے قبل اسپین کی حکمران جماعت میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔ وہ وزیر معیشت بھی رہ چکے ہیں۔