یورپین پارلیمنٹ کے باہر مسلمان مخالف تاثر کے حامل پوسٹر کو ہٹانے کا مطالبہ

برسلز(حافظ انیب راشد)یورپین پارلیمنٹ میں نسل پر ستی مخالف (اینٹی ریس ازم)اور گروہی تنوع (ڈائورسٹی انٹر گروپ ) کے وائس پریذیڈینٹ اور پاکستانی نژاد برطانوی رکن یورپین پارلیمنٹ سجاد حیدر کریم نے برسلز میں یورپین پارلیمنٹ کے باہر لگائے گئے مسلمان مخالف تاثر کے پوسٹر کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔یہ مطالبہ انہوں نے گزشتہ روز یورپین پارلیمنٹ کے اسٹراس برگ میں جاری اجلاس میں پارلیمنٹ کے صدر انتو نیو تاجانی کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ یورپین پارلیمنٹ کی جانب سے گذشتہ ہفتے ممبر ریاستوں کو ایک گائیڈ لائن ٹول کٹ فراہم کی گئی تھی تاکہ وہ اپنی آفیشل خط و کتابت اور ریاستی گفتگو میں اسلا مو فو بیک فقرات یا پیغامات سے بچ سکیں لیکن اس مقصد کے لئے یورپین پارلیمنٹ برسلز کے باہر جو آگاہی کیلئے پوسٹر لگائے گئے ان میں سے ان کی مائیگریشن کیلئے 2019 کی الیکشن کمپین کیلئے لگایا جانے والا ایک پوسٹر بذات خود اسلام مخالف تاثر دے رہا ہے اس لئے میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اس پوسٹر کو فوری طور پر یہاں سے اتارا جائے ۔سجاد کریم ایم ای پی یورپین پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چیئرمین بھی ہیں