اسپین میں اپنی نوعیت کے منفرد پائپر لوپ کیپسول کی رونمائی

میڈرڈ (نیوز ڈیسک) دور جدید میں جہاں فاصلے سمٹ گئے ہیں وہیں ہفتوں کا سفر دنوں اور دِنوں کا سفر گھنٹوں میں سمٹ آیا ہے ۔اسی سلسلے میں اسپین میں اپنی نوعیت کے منفرد پائپر لوپ کیپسول کی رونمائی کر دی گئی ہے ۔1220کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنیوالی انوکھی ٹرین جہاز کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کی لمبائی 32میٹر ہے ۔ اس ہائپر لوپ ٹرین میں اگر آپ سوار ہو جائیں تو لاس اینجلس سے لا س ویگاس تک کا سفرصرف 20 منٹ میں طے کر سکتے ہیں۔