کمشنر گوجرانوالہ اسد اللّہ فیض سے چیئرمین مسلم لیگ ق سپین چوہدری امتیاز لوراں کی خصوصی ملاقات

گوجرانوالہ(نمائندہ دوست)کمشنر گوجرانوالہ اسد اللّٰہ فیض سے چیئرمین مسلم لیگ ق سپین چوہدری امتیاز لوراں کی خصوصی ملاقات، چوہدری صمصام لوراں بھی ہمراہ ہیں ملاقات کے دوران چوہدری امتیاز لوراں نے اپنے گاؤں لورائے کے دیرینہ مسئلہ کے متعلق توجہ دلائی…کمشنر گوجرانوالہ اسد اللّٰہ فیض سے ملاقات کے دوران چوہدری امتیاز لورائے نے اپنے گاؤں لوراں کے کے دیرینہ مسئلہ چھپڑ سے نکاسی کے مسئلہ کے فوری حل کی درخواست کی جس پر کمشنر اسد اللّٰہ فیض نے فوری طور پر DC گجرات توصیف دلشاد کٹھانہ کو اس دیرینہ مسئلہ کے حل کیلئے احکامات جاری کیئے_
جس پر چوہدری امتیاز لوراں نے کمشنر صاحب کا شکریہ ادا کیا کہ ماضع لورائے کے عوام اس مسئلہ کی وجہ سے شدید متاثر ہورہے ہیں- اور اس سے علاقے میں تعفن اور دیگر وبا پھیلنے کا خدشہ ہے_اس کی حل سے عوام سکھ کا سانس لینگے_