ہارون کیانی پاک ٹیکسی کےترجمان مقرر نوٹیفیکیشن جاری

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)پاک ٹیکسی کے ایگزیکٹو ممبران کی ماہانہ میٹنگ بےسوس مار آدم ریسٹورینٹ پر ہوئی جس میں صدر پاک ٹیکسی محمد اقبال کھوکھر جنرل سیکٹری سید جنید شاہ اور ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔میٹنگ میں ٹیکسی سیکٹر میں ہونے والی مختلف میٹنگز اور سیکٹر کے مسائل پر بخث ہوئی اور ساتھ کچھ اہم معملات پر فیصلے بھی کئے گئے ان میں ایک فیصلہ پاک ٹیکسی کے پورتاووس (ترجمان)کی زمہ داری کا بھی کیا گیا جو کہ سید شیراز شاہ کے استعفی کے بعد سے کوئی عہدےدار نہیں تھا تمام ایگزیکٹو ممبران کی متفقہ رائے سے ہارون کیانی کو اس کی زمہ داری سونپ دی گئی اور اس کا باقائدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا، ہارون کیانی اب پاک ٹیکسی کے پورتاووس کی زمہ داری نبھائیں گے۔