عابد شیر علی کی والدہ کو سپرد خاک کر دیا گیا

فیصل آباد (دوست نیوز ) سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کی والدہ جو گزشتہ روز انتقال کر گئی تھیں انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔عابد شیر علی کی والدہ کی نماز جنازہ ناظم آباد پریمیئر مل والی جنازگاہ میں ادا کی گئی ، اس موقع پر نمازہ جنازہ میں جو اہم شخصیات شریک ہوئیں ان میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بھی شامل تھے۔
بتایا گیا ہے کہ مرحوم عابد شیر علی کی والدہ نواز شریف کی فرسٹ کزن بھی تھیں ۔ زہرہ بیگم کے انتقال پر ملک بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے عابد شیر علی سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔