گوجرانوالہ کی معروف سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری محمد انوربارسلونا پہنچ گئے، حاجی اسد حسین اور چوہدری ادریس نے استقبال کیا

بارسلونا(دوست نیوز)گوجرانوالہ کی معروف سماجی اور کاروباری شخصیت آرائین ہسپتال کے سابق چیئرمین اور فاطمہ الزہرہ اولڈ ہاوس کےصدر چوہدری محمد انوراپنے بیٹے چوہدری محمدعمران کے ہمراہ بارسلونا پہنچ گئے، بارسلونا ائیر پورٹ پر پاکستان مسلم لیگ نون اسپین کے سابق صدر حاجی راجہ اسد حسین اور سینئر مسلم لیگی رہنما چوہدری ادریس نے پرتپاک استقبال کیا۔