مکہ سے مدینہ قریب ہوگیا “الحرمین” ٹرین چل پڑی

مکہ اور مدینہ کے درمیان حجاج کرام اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے والوں کےلیے چلائی جانے والی تیز رفتار الحرمین ٹرین کا سفر شروع ہو چکا ہے جس پر 2 ارب ڈالرز لاگت آئی ہے مکہ اور مدینہ کے درمیان حجاج کرام اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے والوں کےلیے چلائی جانے والی تیز رفتار الحرمین ٹرین کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ یاد رہے کہ اس ٹرین کا افتتاح 25 ستمبر کو سعودی فرماں روا نے کیا تھا جس پر 2 ارب ڈالرز کی لاگت آئی ہے ۔450 کلومیٹر طویل اس فاصلے پر ٹرین کی رفتار 300 کلو میٹر ہوگی جو کہ 2 گھنٹے میں طے کیا جا سکے گا۔ سعودی عرب نے گزشتہ سال 24 لاکھ حجاج کرام اور 70 لاکھ عمرے کی سعادت حاصل کرنے والوں کی میزبانی کی تھی ۔