انگلینڈ 31 برس بعد سپین کیخلاف اسکی سرزمین پر کامیاب

لندن(دوست نیوز) یوئیفا نیشنز فٹبال لیگ میں انگلینڈ نے 31 برس بعد سپین کے خلاف اس کی سرزمین پر کامیابی حاصل کی۔یوئیفا نیشنز فٹبال لیگ میں گروپ اے کے میچ میں انگلینڈ نے سپین کو 3-2 سے شکست دی۔ ایونٹ کے دیگر میچز میں بوسنیا ہرزیگووینا نے شمالی آئرلینڈ کو 2-0 سے شکست دی، ایک اور میچ میں لکسمبرگ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سان مرینو کو 3-0 سے زیر کیا۔ سوئٹزرلینڈ نے آئس لینڈ کو 2-1 سے شکست دے دی۔ بیلاروس اور مالدووا کے درمیان میچ بغیر کسی گول جبکہ ایستونیا اور ہنگری کے درمیان میچ 3-3 گول سے برابر رہا۔