کاتالان علیحدگی پسند رہنماؤں کے خلاف مقدمے کی راہ ہموار

ہسپانوی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کاتالونیا کے اٹھارہ علیحدگی پسند رہنماؤں کے خلاف تفتیش مکمل ہو گئی ہے۔ یوں کاتالونیا کی اسپین سے علیحدگی کی تحریک چلانے والے ان رہنماؤں کے خلاف مقدمے کی باقاعدہ سماعت کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ میڈرڈ میں ہسپانوی عدالت عظمیٰ کے مطابق ملکی دفتر استغاثہ کے پاس ایک ہفتے کا وقت ہو گا کہ وہ دو ہزار سترہ میں کاتالونیا کی اسپین سے آزادی کی غیر قانونی مہم چلانے کی وجہ سے ان شخصیات پر فرد جرم عائد کر سکے۔ مقدمے کی سماعت ممکنہ طور پر اگلے برس شروع ہو سکے گی۔