کاتالونیا کے اٹھارہ رہنماؤں کے خلاف کارروائی ہو گی

اسپین کی سپریم کورٹ نے کاتالونیا کے اٹھارہ سابق رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ جمعرات کے دن بتایا گیا کہ ان رہنماؤں پر الزام ہے کہ وہ گزشتہ برس آزادی سے متعلق ہونے والے متنازعہ ریفرنڈم کا حصہ تھے۔ ان میں سے نو رہنماؤں پر بغاوت کا الزام عائد کیا گیا اور اگر یہ الزامات ثابت ہو گئے تو انہیں پچیس پچیس برس کی سزائے قید بھی سنائی جا سکتی ہے۔ اسپین کے نیم خودمختار علاقے کاتالونیا نے گزشتہ برس ستائیس اکتوبر کو ریفرنڈم کے ذریعے آزادی حاصل کرنے کی کوشش کی تھی، جو میڈرڈ حکومت نے ناکام بنا دی تھی۔