پیرس: بوڑھی خاتون نے “سُستی اور کاہلی” میں 700 چوریاں کر ڈالیں

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک 72 سالہ خاتون کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون نے مشتبہ طور پر دکانوں اور تجارتی مراکز میں 700 چوریاں کی ہیں۔مذکورہ عمر رسیدہ خاتون کو اُس رپورٹ کے نتیجے میں حراست میں لیا گیا جو اکتوبر کے وسط میں پیرس میں لکڑی کے کھلونوں کی ایک دکان کی ذمّے دار خاتون نے کی تھی۔ دکان کی ذمّے دار نے آن لائن فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے 18 کھلونوں کی اپنے ہاں سے چوری نوٹ کی تھی۔
رپورٹ کے بعد ہونے والی تحقیقات کے ذریعے علاقے میں سکونت پذیر ایک 72 سالہ خاتون تک پہنچا گیا جس نے رواں سال جون کے بعد سے مخلتف اشیاء بالخصوص کھلونوں کی فروخت کے 957 اشتہارات پوسٹ کیے تھے۔ اشتہارات میں اشیاء کے بارے میں دعوی کیا گیا تھا کہ یہ تمام اشیاء نئی اور اپنے اصل غلاف میں موجود ہیں۔ بوڑھی خاتون کو پیر کے روز حراست میں لیا گیا۔پولیس کے بیان کے مطابق خاتون نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اُس نے انٹرنیٹ پر فروخت کے لیے پیش کی جانے والی اشیاء کو “سُستی اور کاہلی” کے سبب چوری کیا تھا۔ خاتون کے گھر کی تلاشی لیے جانے پر وہاں سے ایک ہزار سے زیادہ اشیاء اور 40 ہزار یورو کی نقد رقم برآمد کر لی گئی۔تحقیقات کے نتیجے میں پیرس میں چھ دکانوں میں چوری کی 700 کارروائیوں کے ارتکاب کا انکشاف ہوا