اسپین میں ایم ٹی وی میوزک ایوارڈ کا میلہ سج گیا

اسپین میں ایم ٹی وی؛ ای ایم اے ایوارڈز 2018کا میلہ سجایا گیا جس میں جلوے بکھیرتے ستاروں نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔اس پر وقار تقریب میں موسیقی کے میدان سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں ایوارڈز سے نوازا گیا جبکہ ریڈ کارپٹ پر پہنچنے والے ستارے اپنے انوکھے انداز اورجدید فیشن کی نمائش کرتے دکھائی دئیے۔رنگا رنگ تقریب میں سنگر شان مینڈی کو بہترین گلوکار کا ایوارڈ دیا گیا ۔بیسٹ لائیو برفارمنس کا ایوارڈ ایڈ شیرن کو دیا گیا ، بیسٹ پوپ سنگر ایوارڈ کمیلا کبیلوکے حصے میں آیا، بیسٹ راک ایوارڈ کولڈ پلے کو ملااوربیسٹ ہپ ہاپ ایوارڈEminem کودیا گیا۔بیسٹ ویڈیو کا اعزاز کینڈرک لامار کے گیت ‘Humble’کو دیا گیا۔
بیسٹ نیو سنگرDua Lipaقرار پائیں،بیسٹ لُک کا ایوارڈزین کو دیا گیا۔اس کے علاوہ ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ نامزد ہونیوالی سنگر رہیں جنہیں چھ کیٹیگریز میں سلیکٹ کیا گیا ۔تقریب میں ریڈ کارپٹ پر اپنے جلوے بکھیرتے فنکاروں نے مداحوں کو بیحد متاثر کیااور نت نئے فیشن سمیت کئی آرٹسٹ ایسے بھی شریک ہوئے جن کو عجیب و غریب ملبوسات نے لوگوں کو حیران کیا۔اس کے علاوہ ایوارڈ شو میں نامورسنگرز اور پرفارمرز اسٹیج پر دھوم مچاتے بھی دکھائی دئیے ۔ڈیمی لوویٹو،ٹریوس اسکاٹ،شان مینڈی،ریٹا اورا،لیام پائن،Eminem ،ڈیوڈ گویٹااور کیشا سمیت کئی سنگرز جب اسٹیج پرپرفارم کرنے پہنچے تو شائقین ان کے ساتھ جھومتے اور گاتے دکھائی دئیے