شکیرا نے تعلیم کے فروغ کیلئے 4ملین ڈالر عطیہ کر دئیے

معروف سنگر اور واکا واکا گرل شکیرا نے کولمبیا میں تعلیم کے فروغ کے لئے لاکھوں روپے عطیہ کر دئیے ہیں ۔ کولمبیا میں ایک چھوٹی سی تقریب میں شکیرا بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں اور کولمبیا میں بچوں کو تعلیم کی روشنی سے منور کرنے کے لئے شکیرا نے 4ملین ڈالر عطیہ کر دئیے۔اس موقعے پر بچوں کی مدد سے ایک اسکول کی بنیاد بھی رکھی گئی اورشکیرا نے اپنی دستخط کرتے ہوئے اس دن کا یادگار بنا دیا۔واضح رہے کہ شکیرا 2003 ء سے اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی سفیر ہیں