برطانیہ میں 700 سے زائد غیر ملکی قاتل رہائش پذیر

برطانوی اخبار نےدعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ میں 700 سے زائد غیر ملکی قاتل رہائش پذیر ہیں۔اخبار کے مطابق گزشتہ 2 سال کے دوران برطانیہ میں غیر ملکی قاتلوں کی موجودگی میں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ 2015 سے 2017ء کے دوران بیرون ملک سے قتل کے ملزمان برطانیہ آئے۔
اخبار کے مطابق برطانیہ آنے والے قتل کے ملزمان کی اکثریت مشرقی یورپ کے ممالک جیسے پولینڈ اور لیتھونیا سے آتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق غیر ملکیوں میں خواتین سے زیادتی کرنے والے 741 اور بچوں سے زیادتی کے کیسز میں ملوث 362 افراد برطانیہ آئے