سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ

لاہور: (دوست نیوز) سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری احسن اقبال کا ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کی سفارش پر احسن اقبال کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کیا گیا ہے، سابق وزیر داخلہ سفارتی استثنا یا گرین چینل استعمال نہیں کر سکیں گے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کو بہت جلد پاکستانی پاسپورٹ جاری کر دیا جائے گا، میعاد ختم ہونے ڈپلومیٹک پاسپورٹ ختم ہوا۔ادھر سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے بھی اس اقدام کو اپنے ٹویٹ میں معمول کی کارروائی قرار دے دیا ہے