یورپ ایسی فوج تشکیل دے، جو روس اور امریکا کا مقابلہ کر سکے، فرانسیسی صدر

فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے پورپ میں ایک ایسی فوج کی تشکیل پر زور دیا ہے، جو روس، چین اور امریکا کا بھی مقابلہ کر سکے۔ ایک مشترکہ یورپی فوج کے حامی فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ یورپ کو امریکا پر اپنا انحصار کم سے کم کرنا چاہیے۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب پہلی عالمی جنگ کے ایک سو سال مکمل ہو رہے ہیں۔ گزشتہ برس یورپی یونین نے کئی بلین یورو کا ایک ایسا فنڈ بھی قائم کیا تھا، جس کا مقصد یورپ کی دفاعی صلاحیتیں بڑھانا ہے۔