پیرس میں ستائیسواں ایکسپو پروٹیکشن20 پاکستانی کمپنیوں کی مصنوعات توجہ کا مرکز

پیرس (رضا چوہدری) پیرس میں تین روزہ27ویں ایکسپو پروٹیکشن میں20پاکستانی کمپنیوں کی مصنوعات عوام کی توجہ کا مرکز بن گئیںپاکستانی کمپنیوں کی جانب سے لگائے گئے خصوصی مصنوعات کےاسٹالز میں حفاظتی دستانے، حفاظتی آلات اور خطرے سے بچاؤ کیلئے استعمال ہونے والی مصنوعات شامل ہیں۔ آٹھ نومبر تک جاری رہنے والی نمائش میں بیس ہزار سے زائد لوگوں اور 33ممالک کے نمائش کنندگان نے پاکستانی اسٹالز کا دورہ کیا اور پاکستانی کمپنیوں کی اعلیٰ اور معیاری مصنوعات میں گہری دلچسپی ظاہر کی