سعودی عرب اسپین کے ساتھ مل کر جنگی بحری کشتیاں تیار کرے گا

سعودی عرب نے اسپین کے ساتھ مل کر جنگی بحری کشتیاں تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی ملٹری انڈسٹریز کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ طور پر پانچ جنگی بحری جہاز تیار کرنے کا معاہدہ طے پایا ہے۔ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب کا کسی دوسرے ملک سے یہ پہلا دفاعی معاہدہ ہے۔ اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد بدھ کے روز سعودی دارالحکومت ریاض میں کیا گیا۔ یمن کی جنگ کی وجہ سے اسپین کو پہلے ہی سعودی عرب کو ہتھیار فراہم کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔