جامع مسجد صوفیا کے زیر اہتمام 25 نومبر کو محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد ہوگا

بارسلونا(دوست نیوز)جامع مسجد صوفیا کے زیر اہتمام 25 نومبراتوار بعد از نماز عصر مسجد صوفیا میں محفل میلاد مصطفیٰ کا انعقاد ہوگا ، جس میں حضرت علامہ مولانا مفتی محمد زبیر تبسم اوسلو سے خصوصی طور پر تشریف لائیں گے اور خطاب فرمائیں گے۔ محفل کا آغاز حضرت علامہ حافظ محمد سبحان نقشبندی امام وخطیب مسجد ہزا کی تلاوت قرآن مجید سے ہو گا ۔ حاجی ظفر، محمد جلیل، عبدالحق حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔ تمام عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو محفل پاک میں شرکت کی دعوت عام ہے۔ محفل کے اختتام پر وسیع لنگر کا بھی انتظام کیا جائے گا۔