قرطبہ ریسٹورنٹ بادالونا 10نومبر کو دوبارہ چوہدری سکندر گوندل اوپن کر رہے ہیں

بارسلونا(دوست نیوز)کائیے قرطبہ میں قدیم قرطبہ ریسٹورنٹ بادالونا کو دوبارہ 10 نومبر ہفتہ کو چوہدری سکندر حیات گوندل اوپن کر رہے ہیں۔چوہدری سکندر حیات گوندل نے نمائندہ دوست سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرانا کائیے قرطبہ والا قرطبہ ریسٹورنٹ کو دوبارہ اپنی زیر نگرانی کھول رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے تمام کرمفرماوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ وہی پرانا ریسٹورنٹ نئے انداز اور نئے جذبے کے ساتھ آپ احباب کی خدمت میں پیش پیش ہوگا۔