سپین کاہومیوپیتھی،آکوپنکچر سمیت متبادل طریقہ علاج کے خلاف اعلان جنگ

میڈرڈ(دوست نیوز)سپین نے ہومیوپیتھی اور آکوپنکچر سمیت متبادل طریقہ علاج و ادویات کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا۔ ہسپانوی وزارت صحت کے مطابق یہ فیصلہ متبادل طریقہ علاج کے نقصان دہ اثرات کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے ہومیوپیتھی اور آکوپنکچر کے علاوہ دیگر متبادل طریقہ علاج کی تفصیل جاری نہیں کی۔