اسپین کی شہریت اور امتحانات۔۔ملک عمران خان

شہریت کے امتحانات ختم ہونے کا واویلا کرنے اور فیس بک اور سوشل نیوز چینل اور نیوز پیپرز کو سخت جھٹکا، امتحانات ختم ہونے کی بجائے ،کل سے اسپانش شہریت کے لیے امتحانات کی فیس میں مزید اضافہ کردیا جائے گا۔ آج کل دو تین بنگلہ دیشی اور کچھ انڈین دوست سانتاکلو ما اور بادالونا میں بہت متحرک ہیں، وجہ بغیر امتحانات کے شہریت جمع کروانے میں پیش پیش ہیں، مجھے ان دوستوں سے کچھ لینا دینا نہیں ،لیکن بھائیوں اپنا پیسہ وقت اور انرجی ایسے کاموں میں ضائع نہ کریں ،کوئی ایسا قانون نہیں جس کے تحت دو اسپانش بندے دستخط کر دیں،کہ آپ ان پڑھ ہیں تو آپ شہریت جمع کروا سکتے ہیں، کیا ہو گیا آپ کی عقل کو ذرا سوچیں ،یہ کیسے ممکن ہے ؟آپ لوگوں کو میری ایک بات پر عمل کرنا ہو گا اگر آپ ایسے لوگوں کو بے نقاب کرنا چاہتے ہیں جو آپ کو یہ بولتے ہیں کہ بغیر امتحانات کے شہریت جمع ہو جاتی ہے ،اس وکیل خستور یا پی سی او والے کو بولیں اپنا ڈیجیٹل سرٹیفیکیٹ استعمال کرے ،کیونکہ جو بھی لوگ سادہ اور سیدھے سادھے لوگوں کو دھوکا دیتے ہیں، ان کے خلاف منسٹری آف جسٹس خود ایکشن لے گی، مجھے ایک بات سمجھ نہیں آتی ایک طرف ہم اسپانش شہریت حاصل کرنا چاہتے اور ہم چاہتے ہیں شارٹ کٹ سے بغیر زبان سیکھے یہ ٹارگٹ حاصل کرلیں، ایک بات واضح بتا دوں، امتحانات ختم نہیں ہونے والے اور ختم ہونے بھی نہیں چاہیے ، میں سمجھتا ہوں آرائیگو سوسیال اور اپنا لیگل اسٹیٹس کرنا اور اس کے پیچھے کسی حد تک جانا تو بات سمجھ آتی ہے لیکن شہریت حاصل کرنا کوئی مجبوری نہیں اس کے بغیر بھی آپ رہ سکتے ہیں، ایک بندے کی عمر 75 سال ہے اور اس کے بچے جوان ہیں اور اس کو اسپانش شہریت حاصل کرنے یا نہ کرنے کوئی فرق بھی نہیں پڑھتا ،وہ گاہک جب ہمارے پاس آتا ہیں، جب ہمیں کہتا ہے مینو کوئی طریقہ دسو میں وی اسپانس شہریت لوا۔۔میرا جواب یہ ہوتا ہے کہ آپ نے اس عمر میں اسپانش شہریت حاصل کرکے کیا کرنا ہے ؟ آگے سے ان بزرگوں کا جواب آتا ہے ،سانو وی لے لین دیو مزے رتے پاسپورت دے۔
۔۔مسئلہ یہاں ہے کسی کے آرمانوں کا قتل کرنا نہیں اور نہ ہی ان لوگوں کا مذاق اڑانا ہے ،مقصد آپ کو صحیح راستہ دیکھانا ہے ،اگر آپ سارے قانونی تقاضے پورے کرتے ہیں اس میں کوئی حرج نہیں، شارٹ کٹ استعمال نہ کریں ،اپنا پیسہ وقت اور ذہنی و جسمانی کوفت سے بچیں ،آب آتے ہیں تصویر کے دوسرے رخ کی طرف ،آپ واقعہ ہی ان پڑھ ہیں ؟ ان پڑھ سے مراد آپ کو الف ب اور اپنا نام تک لکھنا نہیں آتا تو آپ محکمہ تعلیم سے ایک سرٹیفیکیٹ بنوایئں اور وہ سرٹیفیکیٹ اسپین سفارت خانہ پاکستان سے تصدیق شدہ ہو اور اس کے بعد آپ اگر ایک مخصوص عمر کے ہیں اس کا آپ کو اضافی نمبر مل سکتا ہے، اور یہ سارا کچھ کرنے کے بعد ایک تحقیقاتی ادارے کے پاس جمع کروایا جاتا ہے جو منسٹری آف جسٹس کے ماتحت کام کرتا ہے اور جو آپ کے سرٹیفیکیٹ کے تحقیق کر کے اپنا فیصلہ دے گا اس کے بعد آپ شہریت جمع کروا سکتے ہیں ۔ ہاں اتنا ضرور ہے ،گورنمنٹ ان پڑھ لوگوں کے لیے اس کے متبادل امتحانات لانا چاہتی ہے ،جس کا پڑھنے اور لکھنے سے تعلق نہ ہو ،اور وہ بولنے اور سننے کی حد تک ہو ں ۔بھائیوں اتنی باتیں کرنے کا مقصد یہ ہے، کوئی بھی قانون پارلیمینٹ میں ووٹ کے مراحل سے گزر کر سالوں میں بنتا ہے اور دنوں میں تبدیل نہیں ہوتا ،اس لیے فضول باتوں پر اپنا ٹائم ضائع نہ کریں اور حقیت کا ادراک کریں ۔
اپنے سوالات واٹس آپ637403671پر بھیج سکتے ہیں ۔