60 سالہ برطانوی خاتون محبت میں زندگی کی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھی

لاہور: (دوست نیوز) آج کل جہاں سوشل میڈیا پر ایسی خبریں صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں جن میں محبوبہ دوست سے شادی کے لیے اپنا ملک چھوڑ کر آرہی ہیں اور یہاں دھوم دھام سے شادی رچارہی ہیں ۔وہی ایک ایسی بھی خبر سامنے آئی جس میں ایک ایسی ہی خاتون جو اپنا ملک چھوڑ کر محبت کی خاطر بیرون ملک گئی مگر اس کی قسمت نے دھوکہ کے سوا کچھ نہ دیا۔برطانیہ کی شہری 60سالہ ڈیانے ڈی زویسا سری لنکا کے 26 سالہ نوجوان کی محبت میں مبتلا ہوئیں اور اپنی زندگی کی جمع پونجی اس لڑکے کی خاطر لٹا دیئے۔ ڈیانے کے مطابق وہ 26 سالہ نوجوان سے سری لنکا کی سیر کے دوران ایک ہوٹل میں ملی اور اس کے بعد فیس بک پر دوستی ہوگئی ۔ خاتون کے مطابق اسے معلوم نہیں اس کی دوستی کب محبت میں تبدیل ہوئی۔ اس کی خاطر خاتون نے برطانیہ میں اپنا گھر اور جائیداد بیچ ڈالی اور سری لنکا چلی آئی اور اس لڑکے سے شادی کر لی۔
مگر شادی کے کچھ ہی عرصے بعد اسے احساس ہونے لگا کہ نوجوان نے صرف اور صرف پیسے کے لیے ڈھونگ رچا یا تھا۔ پھر غنڈوں کے ساتھ لڑائی میں اس لڑکے کی موت ہوگئی اور یہ خاتون سری لنکا میں ایک سال تک انتہائی کسمپرسی کی حالت میں گزربسر کرتی رہی۔
خاتون کے مطابق اس نے لڑکے کی محبت میں تقریباً 90 ہزار پاؤنڈ لٹا دیئے کیوں کہ اسے لگا کہ لڑکا اس سے محبت کرتا ہے مگر اسے دھوکے کے سوا کچھ نہیں ملا۔