رونالڈو نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

پرتگالی سٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو تمام ایونٹس میں دس گول سکور کرنے والے یووینٹس کی تاریخ کے تیز ترین کھلاڑی بن گئے
روم (سپورٹس ڈیسک)پرتگالی سٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو تمام ایونٹس میں دس گول سکور کرنے والے یووینٹس کی تاریخ کے تیز ترین کھلاڑی بن گئے ۔ انہوں نے سیرا اے فٹ بال لیگ میں اسپال ایف سی کیخلاف دو،صفر سے کامیابی کے دوران یہ اعزاز حاصل کیا اور نو گولز کے ساتھ ٹاپ سکورر بھی بن گئے ۔