کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے صدر مرزا بشارت یکم دسمبر کو میٹنگ میں تمام حساب کتاب سامنے لائیں گے؟

بارسلونا(دوست نیوز) کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے متنازعہ صدر مرزا بشارت پر فیڈریشن کے اکثر یتی کلبز کرپشن اور مالی بدعنوانی کے الزامات لگا رہے ہیں گزشتہ دنوں میٹنگ بلانے کے باوجود مرزا بشارت کے مٹینگ میں نا آنے بلکہ میٹنگ کو یکم دسمبر تک موخر کرنے کی ای میل کے بعد کلبز کے صدور اور کپتانوں نے فیڈریشن کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔ اب تمام کلبز اور کھلاڑی اس بات پر متفق ہیں کہ یکم دسمبر کو کاتالان کرکٹ فیڈریشن کی ہونے والی میٹنگ میں صدر مرزا بشارت عزیز گزشتہ دوسالوں کے تمام مالی معاملات کو سامنے لے کر آئیں گے اور دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ دو نئے بننے والے کرکٹ گراونڈز پر اٹھنے والے اخراجات اور ان کا فیڈریشن کے نام ہونے کی دستاویزات بھی سامنے لے کر آئیں گے تاکہ مخالفین کے اعتراضات کا مدلل جواب دیا جا سکے۔
صدر مرزا بشارت پر الزام اور اعتراضات کرنے والے کاتالونیا ٹائیگرز کرکٹ کلب کے کپتان حافظ غلام سرور پر تین ماہ کی پابندی عائد کی ہوئی ہے اور اگر تحریری معافی نامہ جمع نہیں کراتے تو یہ پابندی مزید بڑھائی جا سکتی ہے۔ حافظ غلام سرور نے کہا ہے کہ یکم دسمبر کی میٹنگ میں میڈیا کو بلایا جائے اور ان کے سامنے لائیو یہ دستاوزات اور مالی معاملات کو لایا جائے،اس کے جواب میں مرزا بشارت عزیز کے کلب کے فیس بک پیج پر ایک مرچ کی تصویر شیئر کی گئی ہے اور لکھا گیا ہے کہ فسادیوں اور سازشیوں کو کارکردگی سے جواب دیں گے۔
اس سے قبل اسی فیس بک پیج پر کپ کے ساتھ ایک فوٹو شیئر کی گئی ہے جس کے ساتھ لکھا ہے کہ نکال سکتے ہوتو دلوں سے نکال کر دکھاو۔۔اس ڈائیلاگ سے مریم نواز شریف کا قول یاد آگیا محترمہ مریم نواز شریف نے بھی کچھ اسی طرح کا ڈائیلاگ بولا تھا،نکال سکتے ہوتو ۔۔۔اور دلوں کا وزیراعظم اس کے بعد کی صورتحال عوام کے سامنے ہے۔
دوسری جانب حافظ غلام سرور نے اپنے فیس بک پر مسٹر پریذیڈنٹ صرف چار دن باقی کی ایک پوسٹ لگائی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یکم دسمبر کو آنے میں اور میٹنگ میں تمام مالی معاملات کو کلیئر کرنے میں صرف چار دن باقی ہیں۔