عمران خان نے ہماری جھولیاں بھر دیں، سدھو

سابق کرکٹر اور بھارتی پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہماری جھولیاں بھردیں،بابانانک کا فلاسفہ جوڑنے کا ہے توڑنے کا نہیں۔کرتار پور راہداری کھولنے کی پاکستانی تقریب سے خطاب میں نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ خون خرابہ بند ہونا چاہیے،امن آنا چاہیے،پاک بھارت حکومتیں احساس کریں اور آگے بڑھیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو مذہب سے نہ جوڑا جائے، مستقبل میں یہ راہداری لوگوں کے ملاپ کا ذریعہ بن سکتی ہے۔سدھو نے مزید کہا کہ عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،امن کے لیے سوچ کو بدلنا ہوگا،مذہب کو دہشت اور سیاست کے نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے، ماضی میں بہت خون خرابہ اور نقصان ہواہے۔